ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امت شاہ نے گایتری، مختارانصار ی اورعتیق احمدسےکیا ’محتاط‘

امت شاہ نے گایتری، مختارانصار ی اورعتیق احمدسےکیا ’محتاط‘

Mon, 27 Feb 2017 12:28:54  SO Admin   S.O. News Service

مودی جی نے ایک ساتھ104سیٹلائٹ چھوڑدیا،اسروکی کامیابی پربی جے پی سرکارکی پیٹھ تھپتھپائی

اعظم گڑھ، 26، فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدرامت شاہ اتوار کو اعظم گڑھ کے دورے پرتھے۔اس دوران انہوں نے ایس پی بی ایس پی پرریاست کوبربادکرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے اس دوران غنڈہ اورمافیاؤں سے محتاط رہنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف گایتری، عتیق ہے تو دوسری طرف مختارہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایک طرف ویسے ہے تودوسری طرف کھائی ہے۔اس کے ساتھ ہی شاہ نے اپنے خطاب میں پوروانچل کی ترقی کی بات کے ساتھ ہی یہاں کے نوجوانوں پر خوب ڈورے ڈالے اور اکھلیش کی دماغ کی بات پر کسے جا رہے طنز پر بھی کرارا حملہ کیا۔بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ آنے والی 11تاریخ کو ریاست میں بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آ رہی ہے۔کمل کی اس رفتار سے پھوپھی بھتیجے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ایک شہزادے سے ریاست پریشان تھا اب دو شہزادے آ گئے ان سے مکمل ریاست پریشان ہے۔راہل پنچر سائیکل میں چکہ لگا رہے ہیں۔ایس پی کانگریس گٹھ بندھن پر حملہ بولے ہوئے شاہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس کا گٹھ بندھن پارٹیوں کا گٹھ بندھن نہیں بلکہ بدعنوانی کا گٹھ بندھن ہے۔اسروکی طرف چھوڑے گئے104 سیٹلاٹ کاذکر کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ پوری دنیا میں آج تک 100سیٹلاٹ ایک ساتھ نہیں چھوڑے جا سکے لیکن مودی جی نے ایک ساتھ 104سیٹلاٹ چھوڑ دیاتودوسری طرف راہل پنچر والی سائیکل میں چکہ لگارہے ہیں۔راہل گاندھی کے ڈھائی سال حساب مانگے جانے پر شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی اٹیلین شیشے لگائے ہوئے ہیں۔انہوں نے ترقی کی ایک لمبی فہرست پڑھی اور کہا کہ جب یو پی اے کی حکومت تھی، تب بھی پاکستان سے گولی چلتی تھی۔آج بھی وہ گولی چلتی ہے لیکن مودی حکومت جب سے آئی ہے گولی کا جواب گولوں سے دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے وقت میں دہشت گرد بہادر فوج کے جوانوں کے سر کاٹ لے گئے تھے اور پاک میں ذلیل کرنے کا کام کیا تھا لیکن مودی حکومت نے سرجیکل اسٹرائیک کی اوربدلہ لیا۔


Share: